Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ثالیس Thales

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ثالیس Thales




    ثالیس Thales


    نامور یونانی سائنسدان اور فلسفی ثالیس ( 624 تا 546 قبل مسیح) نے فلکیات، ریاضی اور فلسفہ میں کام کیا۔ علم حاصل کرنے کے باوجود اس کو علم سے زیادہ اپنے ذاتی مشاھدے اور غور و فکر پر اعتماد تھا۔ اس زمانہ میں لوگوں کے نزدیک سورج روشنی کا ایک بڑا سا تھال تھا جو اتنا ھی بڑا تصور کیا جاتا تھا جتنا کہ یہ نظر آتا ھے۔ ثالیس نے سورج کے متعلق انکشاف کیا کہ یہ لاکھوں میل چوڑا ھے اور اسکا گرہن اسکے سامنے چاند کے آ جانے سے واقع ھوتا ھے۔ اس نے حساب لگا کر 585 قبل مسیح کے اگلے سورج گرہن کے متعلق کسی ماہ کی 25 تاریخ کی پیشگوئی کی، جو بالکل درست نکلی۔ ثالیس سے پہلے شمسی سال 360 دنوں کا مانا جاتا تھا۔ اِس نے شمسی سال 365 دنوں کا بتایا، جو کہ تقریباً درست ھے۔
    مصر کے فلک بوس اہرام (اھرامِ مصر) ثالیس کے زمانے میں بھی موجود تھے۔ ان اھرام کی بلندی کے متعلق لوگوں کی رائے مختلف پائی جاتی تھی۔ کسی ایک بلندی پر لوگوں میں اختلاف تھا۔ اس گتھی کو ثالیس نے احسن طور سے سلجھایا۔ اس نے ان اھرام کی بلندی معلوم کرنے کیلئے ان کے سائے کی مدد لی۔ یہ کامیابی اس نے انتہائی سادہ طریقے سے حاصل کر لی۔ اھرام کی بلندی معلوم کرنے کیلئے اس نے دن کے ایسے وقت کا انتخاب کیا جبکہ اسکا اپنا سایہ ناپنے پر عین اسکے اپنے قد کے برابر تھا۔ اور اسی وقت اھرام کے سائے کو ناپ کر انکی درست بلندی کا تعین کر لیا۔
    ثالیس ھی نے سب سے پہلے Amber نامی قیمتی دھات کو رگڑ کر کسی غیر مرئ طاقت (چارج) کی موجودگی کا انکشاف کیا۔
    ثالیس کا ایجاد کردہ ریاضی کا ایک مسئلہ اڑھائی ھزار سال گزر جانے کے بعد آج بھی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھایا جا رھا ھے جسے مسئلۂ ثالیس Theorem Of Thales کے نام سے جانا جاتا ھے۔
    ثالیس کو غالباً دنیا کا سب سے پہلا فلسفی تسلیم کیا جاتا ھے۔ اسکا ماننا تھا کہ انسان سے لے کر ہر جانور اور پودے کا حیاتیاتی عنصر پانی ھی ھے جس سے مٹی اور ھوا وجود میں آئے
    :(

  • #2
    ahan....
    سب سے پہلا فلسفی ۔۔۔
    یہ معلومات بہت کام کی ہیں ۔۔۔ بہت شکریہ شیئر کرنے کا

    Comment

    Working...
    X